جیو نیوز کے پروگرام ''کیپٹل ٹاک'' کے میزبان حامد میر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی حکومت پانچ سال کیلئے سر جوڑ کر ملک وقوم کی خدمت کرے لیکن عمران خان کی پی ٹی آئی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری اپنی پارٹی میں یہ رائے ہوگی کہ ہمیں تحریک انصاف کے علاوہ ایک قومی حکومت بنانی چاہیے۔ جو پانچ سال مل کر، سر جوڑ کر، شبانہ روز، اخلاص کیساتھ خون پسینہ بہائے اور ملک کی عوام کی خدمت کرے۔
https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1504070503576883205?s=20&t=FhYSVwfHT4P1NjQWSJRHAg
شہباز شریف نے کہا کہ اس کے بعد ایک سٹیج سیٹ ہو جائے گی۔ اس پر حامد میر نے ان سے سوال کیا کہ آپ نیشنل گورنمنٹ بنانا چاہتے ہیں تو پی ٹی آئی کے بغیر کیسے بنے گی؟
اس کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جو کچھ کیا ہے۔ ملک میں جو زہر گھولا ہے۔ ہم یہ گند اگر صاف کرنے کیلئے سالوں بھی لگائیں تو یہ آسانی سے نہیں دھلے گا۔
https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1504060480196907008?s=20&t=FhYSVwfHT4P1NjQWSJRHAg
ان کا کہنا تھا کہ اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کی پی ٹی آئی کیساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ انٹرویو جیو نیوز پر آج رات نشر کیا جائے گا۔
حامد میر نے اس انٹرویو کے حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آمد بہار کا نوشتہ دیوار یا کسی ادھوری خواہش کا اظہار ؟ پاکستان کا مستقبل نئی قومی حکومت سے وابستہ ہے یا عمران خان کی حکومت برقرار رہے گی؟ پرویز الٰہی اور شہباز شریف کتنی دور ساتھ چلیں گے؟ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف سے خصوصی انٹرویو۔