مجھ سے غلطی ہوگئی، میں نے عمران خان کی مخالفت کی، سب میری ایسی کی تیسی کر رہے ہیں: عامر لیاقت

12:43 PM, 16 May, 2022

نیا دور
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی مخالفت کرکے مجھ سے بڑی غلطی اور بھول ہو گئی ہے، اس کے بعد سے سب میری ایسی کی تیسی کر رہے ہیں۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ اور سابق بیویوں سمیت پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگی۔ انہوں نے اپنے بچوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ دعا اس ملک کی بہترین آرٹسٹ بننے جا رہی ہے اور احمد جیسا ذہین انجینئر پاکستان کو جلد ملنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے جیئں اور سیاسی نعروں میں گم ہو کر اپنی فوج کو گالیاں نہ دیں، مذاق کریں لیکن مذاق اڑائیے نہیں۔ رنگ، نسل، ذات اور شکل وساخت پر کسی کا بھی مذاق نہ اڑائیے کہ سب احسن تقویم پر پیدا ہوئے۔

دانیہ شاہ سے متعلق کئے گئے دعوے اور دونوں سابقہ بیویوں پر وضاحت دیتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ میں نے جذباتی کیفیت میں اپنی اہلیہ دانیہ کو کچھ بھلا بُرا کہا ہے آپ نہ کہیے گا وہ ابھی چھوٹی ہے۔

https://twitter.com/DunyaNews/status/1525884063734710278?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1525884063734710278%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD8B9D985D8B1D8A7D986-D8AED8A7D986-DAA9DB8C-D985D8AED8A7D984D981D8AA-DAA9D8B1D986DB92-DAA9DB8C-D988D8ACDB81-D8B3DB92-D985DB8CD8B1DB92-D8B3D8A7D8AADABE-DB8CDB81-D8B3D8A8-DAA9DA86DABE-DB81D988D8A7-D8B9D8A7D985D8B1-D984DB8CD8A7D982D8AA.824921%2F

عامر لیاقت کی جانب سے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں نے اس حیاتِ شکستہ میں جس کا دل دُکھایا ہے، پاکستان سے جانے سے قبل ان سب سے معافی مانگتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے معاف کر دیجیے گا، جس کسی کا مجھ پر قرض ہے وہ قرض اتار دوں گا ان شاء اللہ مرنے سے قبل اور ایک بڑے چینل سمیت جس نے بھی میری رقم ہضم کر لی ہے، وہ بس اللہ سے ڈریں اور ڈھیل کو اپنی دعاؤں کی قبولیت نہ سمجھیں۔

رکن قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں نوجوانوں کو بھی مخاطب کیا اور لکھا کہ’ نوجوانوں سے ملتمس ہوں کہ کسی کو جاننے یا اس سے ملنے سے پہلے کسی کی سنی سنائی باتوں میں آکر اپنے والدین کی دوڑ دھوپ ، تکلیف سے پالنے ، حلال کمائی سے آپ کے لیے کمانے اور پھر آپ کی تربیت کرنے کو اپنے عمل سے پراگندا نہ کریں۔

 
مزیدخبریں