عوام کے لیے بڑا ریلیف، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اوگرا نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔

10:25 AM, 16 May, 2024

نیا دور

عوام کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا جس کے بعد پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

اس ضمن میں وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روہے 10 پیسے ہو گئی جبکہ فی لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل 274 روپے 8 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح مٹی کا تیل فی لیٹر 173 روپے 48 پیسے میں دستیاب ہو گا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 161روپے 17 پیسے مقرر کردی گئی۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ایک ماہ کے دوران مسلسل دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ یکم مئی کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کی کمی تھی۔

مزیدخبریں