تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو صوبہ بھر میں غیر مسلم ملازمین کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ نے اقلیتوں کے مسائل کے بروقت حل کے لیے ایک صوبائی فوکل پرسن کی تقرری کی ہدایت بھی کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے یہ ہدایت ڈاکٹر شعیب سڈل کی زیرصدارت اقلیتی حقوق کے قومی کمیشن کے وفد سے ملاقات میں دی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پنجاب کو ایک ماڈل بنایا جا رہا ہے اور 'پنجاب اقلیتی بااختیار پیکیج' اقلیتوں کی بہبود کے حوالے سے ایک مثالی پروگرام ثابت ہوگا۔