حکومت کا تیل کی قیمتوں میں 3 گنا اضافے کا اعلان

12:10 PM, 16 Nov, 2019

نیا دور
ایرانی حکومت نے تیل کی قیمتوں میں 3 گنا اضافے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی ادارے نیشنل ایرانین آئل پراڈکٹس ڈسٹری بیوشن کمپنی کی جانب سے 15 نومبر کی رات کیے گئے اعلان میں کہا گیا کہ تمام گاڑی مالکان کو گاڑی میں مہینے کے پہلے 60 لیٹر تیل یا گیس ڈلوانے پر 15000 ہزار ریال ادا کرنے پڑیں گے۔ 60 لیٹر سے زیادہ تیل یا گیس ڈلوانے کے بعد موجودہ قیمت یعنی 0.127 ڈالر فی لیٹر 33 فی صد اضافے کے ساتھ فی لیٹر قریباً 30 ہزار ریال ہو گی۔

تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایسے وقت کیا گیا جب امریکی پابندیوں کے باعث ایران کو تیل سے ہونے والی آمدن میں کمی کا سامنا ہے۔
مزیدخبریں