کہا گیا ہے کہ نومبر سے جنوری تک تعطیلات دیں کیوںکہ کرونا کیسز بہت بڑھ گئے ہیں۔ سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی تجویز کی حمایت کی ہے۔ جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی فوری تعطیلات کی مخالفت سامنے آئی۔ اس حوالے سے مخالفت کرنے والے صوبون نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہورہا ہے فوری تعطیلات نہ دی جائیں۔
بچوں اور اساتذہ کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ صحت سب سے پہلے اور اہم ہے۔ وزارت صحت بھی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی حامی دکھائی دی۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی تجویز پر فیصلہ ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبے اپنے تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ لیں جبکہ آئندہ سوموار کو پھر اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔