کرونا کی دوسری لہر شدید ہونے لگی: وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی

02:08 PM, 16 Nov, 2020

نیا دور

ملک میں  کرونا وائرس کی دوسری لہر  کے پھیلاؤ کے بعد حکومت نے ملک میں جلسے، جلوسوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ شادی ہالز میں ہونے والی تقاریب میں 300 سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔


این سی سی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مساجد ،فیکٹریوں اور دکانوں میں ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا جب کہ اسکولوں کو بند کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ ایک ہفتے بعد ہوگا۔


وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ دس دن میں کورونا کیسز چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ احتیاط نہ کی تو ہسپتال مریضوں سے بھر جائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ احتیاط نہ کی تو ڈر ہے کہ اسپتالوں مریضوں سے بھر جائيں گے ، خدانخواستہ اس سے بھی کہیں حالات نہ خراب ہوجائيں۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ملک بھر میں جلسے جلوسوں پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی۔


یاد رہے کہ پی ڈی ایم  دسمبر میں لاہور میں جلسہ کرنے کا مںصوبہ رکھتی ہے۔
مزیدخبریں