'کبھی کبھی سوچتا ہوں ڈاکووں کو این آر او دے دوں، زندگی آسان ہوجائے'

10:14 AM, 16 Oct, 2020

نیا دور
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی کبھی سوچتا ہوں ڈاکوؤں کو این آر او دے دوں اور زندگی آسان ہوجائے لیکن یہ تباہی کا راستہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک درست سمت میں جارہا ہے، مشکل فیصلے ہی آپ کوآگے لے جاتے ہیں اور مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، کبھی کبھی میرے سامنے بھی دو راستے آجاتے ہیں، سارے ڈاکو شور مچاتے ہیں، میرے لیے آسان راستہ ہے کہ اپوزیشن کو معاف کردوں تو میرے پانچ سال آسانی سے گزر جائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی سوچتا ہوں ڈاکوؤں کو این آر او دے دوں اور  زندگی آسان ہو جائے، پھر ہم بھی پارلیمنٹ میں تقریریں کریں گے لیکن یہ تباہی کا راستہ ہے اس لیے زندگی میں مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں اور وہی فیصلے آپ کو اوپر لے کر جاتے ہیں۔


وہ نسٹ یونیورسٹی میں کارڈیک سٹنٹ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
مزیدخبریں