انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان کو پکڑا جا رہا ہے۔ پکڑ دھکڑ ہو رہی ہے۔ پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی بتا دوں کہ گلگت بلتستان کے الیکشن آرہے ہیں اور ان میں ابھی سے دھاندلی شروع ہے۔ میں خبردار کر دوں گلگت بلتستان میں دھاندلی اگر ہوئی تو یہ قومی سلامتی کو خطرہ ہوگا۔ گلگت بلتستان سی پیک کا پہلا پڑاو ہے۔
پیپلز پارٹی اس دھاندلی کو نہیں مانے گی۔ میں خود جا کر الیکشن مہم کی قیادت کروں گا۔ اور اگر دھاندلی ہوئی تو اگلے ہی دن اسلام آباد آکر ہم احتجاج کریں گے