لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج: حکومت سے مذاکرات ناکام، پارلیمنٹ کی طرف پیش قدمی کا فیصلہ

02:23 PM, 16 Oct, 2020

عبداللہ مومند
وفاقی دار الحکومت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج جاری ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز شریک ہیں۔ اب خبر آئی ہے کہ حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ناکام. ہوگئے ہیں جس کے بعد اب مظاہرین نے نو بجے پارلیمنٹ کی طرف جانے کا فیصلہ کرلیا. پولیس کی اضافی نفری تعینات. جگہ جگہ خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا یہ احتجاج اب پانچویں روز میں داخل ہوچکا ہے اور خواتین ہیلتھ ورکرز کسی صورت اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں۔
مزیدخبریں