پاکستانی صحافی مبشر زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری ہونے والا ایک نوٹیفکیشن شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کے حامی چینل اے آر وائی نیوز نے ایک سال میں 992 ملین ٹیکس چوری کیا۔ لیکن، شبر زیدی کے ماتحت کام کرنے والے ادارے ایف بی آر نے ٹیکس وصول کرنے کے بجائے فراڈ کو بے نقاب کرنے والے ایف بی آر کے شعبے کا دائرہ اختیار بدل دیا۔ شاباش وزیر اعظم عمران خان۔
یاد رہے کہ لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کراچی نے اے آر وائی کمیونکیشنز کو میڈیا ہاؤس کی جانب سے 2013 میں 'غلط معلومات فراہم کرنے، حقائق چھپانے اور استثنیٰ کے غلط استعمال' سے ٹیکس چوری کرنے کی درخواست پر 99 کروڑ 20 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔