انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی حکام نے رواں سال کے آغاز سے اب تک 130 سے زیادہ افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا ہے۔ سزائے موت پانے والے ان افراد میں زیادہ تر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مخالف تھے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ سزائے موت پانے والے 6 افراد ایسے بھی تھے کہ جنہیں جس وقت گرفتار کیا گیا، وہ اس وقت بچے تھے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں اس وقت تین ہزار چار سو پاکستانی قید ہیں، جن میں سے اس سال تاحال ایک خاتون سمیت 26 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔