Type to search

انسانی حقوق انصاف جرم خبریں خواتین فيچرڈ

لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کو 35 سال قید ، 21 لاکھ جرمانہ

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو35سال قید21لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔عدالت نے حتمی دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم علی حسن کو قید اور جرمانے کی سزا کا حکم جاری کر دیا۔

 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد نے مجرم کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی ۔ملزم کے خلاف تھانہ لوئر مال میں سال 2018 میں تیزاب گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ۔ ملزم کے خلاف درج مقدمہ میں دہشت گردی کی خصوصی دفعہ 7 اے ٹی اے بھی شامل کی گئی۔

عدالت نے ملزم کو سنٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *