Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

سابق صدر پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے گردش کرنیوالی خبروں کی حقیقت کیا ہے؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر سابق صدر پرویز مشرف کے بارے میں متضاد خبریں تواتر سے  سامنے آرہی ہیں تاہم آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی گمراہ کن خبروں کی تردید کردی ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکریٹری جنرل مہرین آدم ملک نے وضاحتی بیان میں کہا کہ پرویز مشرف سے متعلق گمراہ کن افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف بالکل ٹھیک ہیں اور دبئی میں زیر علاج ہیں، تمام خیرخواہ پرویز مشرف کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

یاد رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف ر سنگین غداری کے مقدمات چل رہے ہیں جن میں وہ مطلوب ہیں۔ تاہم گذشتہ دور حکومت میں سابق صدر کو علاج کی غرض سے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعد سے وہ عدالت کی جانب سے بارہا طلب کیے جانے کے باوجود تاحال وطن واپس نہیں آئے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *