Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ فیچر

رانا ثنا اللہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

ویب ڈیسک: (لاہور) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساہیوال میں 15 معصوموں کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب پر نااہل ٹیم مسلط کی گئی ہے۔ یہ واقعہ مجرمانہ غفلت، لاپرواہی اور انسانیت دشمنی کی انتہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے نااہلوں کے سردار کو کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، معصوم بچوں کے قاتلوں کو سزا ملنے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کےعوام اور بچے نالائقوں کے ٹولے کی وجہ سے غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *