Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

وزیراعلیٰ پنجاب نے 177 سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو عوام کےلیے کھول دیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور: صوبہ پنجاب میں مختلف سرکاری محکموں کے ریسٹ ہاؤسز کو عوام الناس کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب میں مختلف محکموں کے 177 ریسٹ ہاؤسز کو جو پہلے سرکاری عہدیدار صرف اپنے ذاتی استعمال میں رکھتے تھے کو عام عوام کے استعمال کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا ہے کہ حاصل ہونے والی آمدن سے نا صرف ملحقہ علاقوں کی کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے لیے فنڈز جمع ہوں گے بلکہ ریسٹ ہاؤسز کی دیکھ بھال بھی ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان نے جب سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے اس وقت سے وہ سیاحت کوفروغ دینے پہ نہ صرف مسلسل زور دے رہے ہیں بلکہ اس سلسلے میں ان کی حکومت نے متعدد اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *