Type to search

خبریں فيچرڈ

مسافروں نے غلطی سے مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز کا ہنگامی دروازہ کھول دیا، 40 مسافر آف لوڈ

برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ کے رن وے پر غلطی سے پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز کا ہنگامی دروازہ کھولنے والے 40 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

قومی پرچم بردار ایئر لائن کے مطابق، مسافروں نے غلطی سے طیارے کا ہنگامی حالات میں استعمال کیا جانے والا دروازہ کھول دیا تھا

ذرائع کے مطابق، پی آئی اے کی فلائیٹ پی کے 702 مانچسٹر سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والی تھی جو سات گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ انہوں نے کہا، یہ تاخیر اس وقت ہوئی جب مسافروں نے غلطی سے ہنگامی حالات میں استعمال ہونے والا دروازہ کھول دیا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق، ایس او پی کے تحت 40 مسافروں اور ان کے سامان کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے سے آف لوڈ کیے جانے والے مسافروں کو ٹرانسپورٹ اور ہوٹل کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور انہیں اگلی دستیاب پرواز میں پاکستان روانہ کر دیا جائے گا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

 

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *