Type to search

خبریں فيچرڈ

متنازع فیصلوں کو عوام نے کبھی قبول نہیں کیا: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیب کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر کہا ہے کہ متنازع فیصلوں کو عوام نے کبھی قبول نہیں کیا۔

اپنے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔ پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں میں اپنی بےگناہی کو ثابت کیا ہے اور اس بار بھی کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جانبدارانہ عدالتی فیصلوں کے باوجود قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ سابق صدر کو قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم نے زرداری ہائوس اسلام آباد سے گرفتار کیا اور انہیں نیب ہیڈ کوارٹرز لے گئی۔

گرفتاری کے بعد زرداری ہائوس میں آصف زرداری اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری اور بیٹی آصفہ بھٹو زرداری سے گلے ملے اور انہیں پیار کیا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *