https://youtu.be/NqccwVCC_-c
ایک ٹویٹ میں اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ بالی ووڈ میں ایک دہائی گزارنے کے باوجود وہ اداکاری کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں۔ سونم کپور جواب میں بیک فٹ پر نظر آئیں اور بالی ووڈ میں اقربا پروری کا دفاع کرنے پر مجبور ہو گئیں۔
انہوں نے کہا، "میں یہ وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ اقربا پروری درحقیقت ہے کیا؟ دراصل ہر کوئی یہ تصور کرتا ہے کہ یہ رشتہ داری سے متعلق ہے لیکن اس کا مطلب دراصل تعلقات استعمال کرتے ہوئے کام حاصل کرنا ہے۔ میرا خیال ہے، لوگ اس سے غلط مطلب لیتے ہیں یا لوگوں کو اس کا مطلب سرے سے معلوم ہی نہیں یا وہ دوسروں کو نیچا دکھانے کے لیے اس اصطلاح کا استعمال کرتے ہیں۔‘‘
سونم کپور نے مزید کہا، اگر وہ اپنے والد اور بالی ووڈ اداکار انیل کپور کے اثرورسوخ سے فائدہ نہ اٹھاتیں تو یہ ان کی توہین ہوتی۔
انہوں نے یہ دلچسپ تاویل بھی پیش کی کہ میں یہ اضافہ کرنا چاہوں گی کہ میرے والد کا تعلق کسی اثر و رسوخ کے حامل گھرانے سے نہیں تھا۔ وہ گزشتہ چار دہائِیوں سے انڈسٹری میں ہیں اور انہوں نے اپنے بچوں کے لیے سخت محنت کی ہے۔ میں اگر ان کی اس محنت سے فائدہ نہیں اٹھاتی جو انہوں نے ہمارے لیے کی ہے تو یہ ناصرف ان کے کام بلکہ ہمارے لیے انہوں نے جو کچھ کرنے کی کوشش کی، یہ اس کی توہین ہوتی کیوں کہ کوئی بھی مرد ہو یا عورت، ماں ہو یا باپ، وہ اپنے بچوں کے لیے ہی کام کرتے ہیں۔