نسل پرستانہ جملے ادا کرنیکا کا الزام، نوجوت سنگھ سدھو کیخلاف مقدمہ درج

02:14 PM, 17 Apr, 2019

نیا دور
پٹنہ: بھارت پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو کیخلاف نسل پرستانہ جملوں کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کٹہیار ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو کیخلاف مقدمہ درج کرایا ہے کہ گانگریس رہنماء نے انتخابی ریلی کے دوران ووٹ حاصل کرنے کیلیے مذہب کے نام پر لوگوں کو اکسایا تاکہ مخالفین کو شکست دی جا سکے۔

کٹیہار کے بار سوئی تھانہ میں مجسٹریٹ راجیو رنجن کےبیان پرمقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سدھو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

دراصل کٹیہارمیں ایک انتخابی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سدھو نےکہا مسلم یہاں  اکثریت میں ہیں۔ آپ اگراتحاد دکھائیں گے تو آپ کےامیدوار کو کوئی بھی نہیں ہراسکتا ہے'۔انکا کہنا تھا کہ مسلمان ووٹرز کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ مسلمان ووٹر کی تعداد یہاں چونسٹھ فیصد ہے، اگر ووٹ تقسیم نہ ہو تو مودی کو چھکا لگا کر اسٹیڈیم سے باہر پھینکا جا سکتا ہے۔

 

 

 
مزیدخبریں