اس فہرست میں نیوری لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن بھی شامل ہیں جنہوں نے ملک میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے بعد بہترین ردعمل کے ذریعے اہم بین الاقوامی رہنماء ہونے کا ثبوت دیا۔
صحافی احمد رشید لکھتے ہیں کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے اور جو شخص ملک کو مشکلات کے بھنور سے نکال سکتا ہے، وہ عمران خان ہے۔
آرٹیکل میں انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان مشکل دور کے باوجود بڑی تعداد میں موجود نوجوانوں کی امیدوں کے محور ہیں۔
آرٹیکل میں مزید کہا گیا کہ عمران خان جنوبی ایشیاء کے امن کی بحالی کیلئے بھی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
عالمی رہنماؤں میں امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد اور ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید شامل ہیں۔