’مجھے محبت ہو گئی ہے‘؛ ماہرہ خان کا ثمینہ پیرزادہ کے پروگرام میں انکشاف

03:58 PM, 17 Apr, 2020

نیا دور
اداکارہ و ٹی وی میزبان ثمینہ پیرزادہ کے شو میں معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کے لیے چونکا دینے والا انکشاف کیا۔

دلچسپ سوال و جواب کے دوران شوبز انڈسٹڑی کے 2 سینئرز منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کی شادی کی خبر بھی ڈسکس ہوئی اور ماہرہ نے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔ اسی دوران ماہرہ نے بتایا کہ میری نانی کا کہنا تھا کہ اب تم بھی سوچ لو۔ جس پر میں نے کہا کہ نانی ابھی کرونا چل رہا ہے اور ایسے میں آپ کیا کہہ رہی ہیں۔

اس بات کے تناظر میں ثمینہ پیرازدہ نے سوال کیا کہ کیا کسی خاص شخص سے محبت ہوئی؟ ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں میرا خیال ہے مجھے محبت ہو گئی ہے۔

ثمینہ پیرزادہ نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا میں اس شخص کو جانتی ہوں؟ جواب میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے لیکن اس کا تعلق انڈسٹری سےنہیں ہے۔ نام سے متعلق استفسار پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس معاملے میں شرمیلی ہوں، وہمی ہرگز نہیں لیکن اپنی زندگی کو اپنے بچے کی زندگی کومحفوظ بنانا چاہتی ہوں۔ زندگی نے مجھے کافی سبق سکھائے ہیں، اب مجھے تھوڑا سا احساس ہوتا ہے کہ نظر وغیرہ نہ لگے۔

https://youtu.be/V5CRl-e0K9I?t=2090
مزیدخبریں