مشتاق احمد بنگلہ دیش کے سپن بولنگ کوچ مقرر

بی سی بی نے بیان میں کہا کہ مشتاق احمد رواں ماہ کے آخر میں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے تیاری کے کیمپ سے قبل ٹیم میں شامل ہوں گے اور ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے اختتام تک بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

11:29 AM, 17 Apr, 2024

نیا دور

 بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کو اپنا نیا سپن بولنگ کوچ مقرر کردیا۔

بی سی بی نے بیان میں کہا کہ مشتاق احمد رواں ماہ کے آخر میں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے تیاری کے کیمپ سے قبل ٹیم میں شامل ہوں گے اور ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے اختتام تک بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

53 سالہ مشتاق احمد اس سے قبل پاکستان، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ بنگلہ دیش نے ورلڈکپ کی کنڈیشنز کے پیش نظر ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

مشتاق احمد نے بی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بطور سپن بولنگ کوچ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ وہ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے کیونکہ ان کے پاس صلاحیت، وسائل اور ٹیلنٹ ہے. میں ان میں یقین پیدا کرنے کی کوشش کروں گا۔

مشتاق احمد نے 52 ٹیسٹ میچزمیں 32.97 کی اوسط سے 185 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 144 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی جانب سے 161 وکٹیں حاصل کیں۔ مشتاق احمد 1992 میں ورلڈ کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم میں بھی شامل تھے۔

مزیدخبریں