بشریٰ بی بی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعات پرتشویش ہے: بہن مریم ریاض وٹو

بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے کہا کہ مائنس عمران پارٹی پر کمپرومائز کرنے والے زیادہ عرصے تک اپنے پاس عہدے نہیں رکھ سکتے۔ آخر کار خان صاحب باہر آہی جائیں گے اور ورکر سب کچھ دیکھ رہا ہے۔

01:45 PM, 17 Apr, 2024

نیا دور

بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں پیش آنے والے واقعات پر ان کی بہن مریم ریاض وٹو نے تشویش کااظہار کیا ہے۔ ٹی وی انٹرویوز میں وہ پی ٹی آئی وکلا پر بھی پھٹ پڑیں۔

نجی ٹی وی چینلز سما اور ایک نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے بشری ٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کاکہنا تھاکہ2ماہ ہو گئے بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کرنے کی اجازت نہیں ملی۔ جب بہن سے ملاقات ہوئی 10سے12پولیس اہلکار ہمراہ تھے۔

مریم ریاض نے کہا کہ دوران قیدبشریٰ بی بی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعات پرتشویش ہے۔ انہیں یقینی طور پر کئی بار کھانے میں کچھ ملا کر دیا گیا ہے۔ ان کی درخواست کے باوجود انہیں 10-15 دن تک کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا گیا۔

مریم ریاض نے کہا کہ مائنس عمران پارٹی پر کمپرومائز کرنے والے زیادہ عرصے تک اپنے پاس عہدے نہیں رکھ سکتے۔ آخر کار خان صاحب باہر آہی جائیں گے اور ورکر سب کچھ دیکھ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ نکاح کیس میں وکلا پیش نہیں ہو رہے اور بار بار تاریخ دی جا رہی ہے۔ ہمارے پارٹی وکلا کی طرف سے کوئی بات نہیں کی جارہی، پارٹی میں تقسیم کی وجہ معلوم نہیں۔ججوں کے خط کے بعد بھی خاص ایکشن نظر نہیں آیا۔ حامدخان ، لطیف کھوسہ اور علی ظفر بھی بات نہیں کر رہے، ووٹرز کو ان کا احتساب کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے خود کو اپو زیشن سمجھ رہے ہیں حالانہ یہ جیتی ہوئی پارٹی ہے۔پارٹی کو مینڈیٹ واپس لینے کیلئے بہت کام کرنا ہوگا۔

مریم ریاض وٹو کاکہنا تھاکہ میرا پی ٹی آئی کا کوئی عہدہ نہیں۔ صرف ممبر ہوں بات کرنا میرا حق ہے ۔

بشری بی بی کی بہن کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں میرے اور بشریٰ بی بی کیلئے قابل احترام ہیں۔

مزیدخبریں