برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ ماہی گل نے کہا کہ اصل زندگی میں وہ بہت شرمیلے مزاج کی مالک ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر کردار کے لیے وہ دبنگ بھی بن جاتی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ میرے پاس صاحب، بیوی اور گینگسٹر جیسی فلموں کے کردار آتے ہیں، اگر کسی فلم میں بار گرل، طوائف یا شراب ہاتھ میں لیے کسی خاتون کا کردار ہو تو فلمساز مجھے بلاتے ہیں لیکن میں اس طرح کے کردار ادا کر کے اب تھک چکی ہوں، اب مجھے کچھ نیا کرنا ہے۔
ماہی کو بالی وڈ میں کام کرتے ہوئے تقریباً دس برس ہو چکے ہیں تاہم ان کے مطابق پھر بھی انھیں وہ مواقع نہیں ملے جن کی وہ منتظر رہی ہیں۔