ہندوستان اور پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مشہورشاعر ساحر لدھیانوی کی غزل

12:33 PM, 17 Aug, 2020

نیا دور
ہندوستان اور پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مشہورشاعر ساحر لدھیانوی کی غزل رضا رومی کی زبانی۔
بم گھروں پر گریں کہ سرحد پر
روحِ تعمیر زخم کھاتی ہے
کھیت اپنے جلیں کہ اوروں کے
زیست فاقوں سے تلملاتی ہے

ٹینک آگے بڑھیں کہ پیچھے ہٹیں
کوکھ دھرتی کی بانجھ ہوتی ہے
فتح کا جشن ہو کہ ہار کا سوگ
زندگی میّتوں پہ روتی ہے

جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہے
جنگ کیا مسئلوں کا حل دے گی
آگ اور خون آج بخشے گی
بھوک اور احتیاج کل دے گی
مزیدخبریں