نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

سرفراز بگٹی نگران وزیر داخلہ ہوں گے۔ احمد عرفان اسلم نگران وزیر قانون ہوں گے۔ڈاکٹر عمر سیف نگران وزیر برائے آئی ٹی ہوں گے۔احمد تارڑ کو مواصلات کا قلمدان دیا جائے گا۔انیق احمد نگران وزیر مذہبی امور،ڈاکٹر ندیم جان نگران وزیر صحت،مرتضی سولنگی نگران وزیر اطلاعات،جمال شاہ نگران وزیر ثقافت ہوں گے۔

05:55 PM, 17 Aug, 2023

نیا دور

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  کی وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی  نے وفاقی کابینہ کے اراکن سے حلف لیا۔ جس میں 16 وفاقی وزرا کے ساتھ ساتھ تین مشیر بھی شامل ہیں۔

حلف اٹھانے والے وزرا میں جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ، ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزارت خزانہ، سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ اور وزارت سمندر پار پاکستانی، مرتضیٰ سولنگی کو وزارت اطلاعات و نشریات، ڈاکٹر عمر سیف کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، لیفیٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کو وزارت دفاع، انیق احمد کو وزارت مذہبی امور، احمد عرفان اسلم کو وزارت قانون، قدرتی وسائل اور ماحولیاتی، محمد علی وزارت توانائی اور پیٹرولیم، گوہر اعجاز کو وزارت تجارت اور مدد علی سندھی کو وزارت تعلیم کے قلمدان دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر ندیم جان کو وزارت صحت، جمال شاہ کو وزارت ثقافت، کیپٹن ریٹائرڈ شاہد اشرف تارڑ کو وزارت ریلوے، پوسٹل سروسز، احمد تارڑ وزارت کو مواصلات اور سمیع سعید کو وزارت منصوبہ بندی کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ نگران وزیراعظم کے تین مشیروں ایئر مارشل ریٹائرڈ فرحت حسین خان، احمد خان چیمہ اور وقار مسعود خان نے بھی حلف اٹھایا۔ایئرمارشل ریٹائرڈ فرحت حسین ایوی ایشن، احمد چیمہ اسٹیبلشمنٹ اور وقار مسعود مالیات کے مشیر ہوں گے۔

نگران وزیراعظم نے چار مشیر خاص کا بھی تقرر کیا ہے جن میں مشعال ملک کو انسانی حقوق، جواد سہراب ملک کو اوورسیز، وائس ایڈمرل ریٹائرڈ افتخار راؤ میری ٹائم افیئرز اور وصی شاہ سیاحت کے اسپیشل ایڈوائزر ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں کابینہ میں مزید اراکین کو شامل کیا جائے گا۔

وفاقی نگران کابینہ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے 10 محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔ان میں وزارت ہاؤسنگ،بین الصوبائی رابطہ، فوڈسکیورٹی ، زراعت اورسیفران شامل ہیں ،اس کے علاوہ کابینہ،اسٹیبلشمنٹ، نیشنل سیکیورٹی ڈویژنز،مشترکہ مفادات کونسل کےمحکمےوزیراعظم کے ماتحت ہوں گے ۔

Federal cabinet by faizan warraich

مزیدخبریں