چونیاں میں ناجائز تجاویزات کے خلاف آپریشن، غیرقانونی تعمیرات مسمار

06:24 AM, 17 Dec, 2019

کامران اشرف
صوبہ پنجاب کے شہر چونیاں میں حکومت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر نے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

تفصیلات کے مطابق چونیاں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، اس دوران اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر بھی موقع پر موجود رہے۔ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن میں پختہ تھڑوں اور لوہے کے شیڈز کو اکھاڑنے کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ دوران آپریشن 90 کے قریب لوہے کے شیڈز اور 55 غیرقانونی سیل پوائنٹس کو ہٹایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے آپریشن سے قبل شہر کی تاجر تنظیموں سے ملاقات کی اور 3 دن کے اندر اندر تجاوزات ختم کرنے کی مہلت دی۔ لیکن تاجروں نے انتظامیہ کی ہدایات پر عمل نہیں کیا جس کے بعد آپریشن کا آغاز کیا گیا۔
مزیدخبریں