آپ دبئی کے شاہی خاندان کے ڈاکٹر تھے: واؤڈا؛ میں تو ڈاکٹر ہوں ہی نہیں: مصدق ملک

08:55 AM, 17 Dec, 2020

نیا دور
دنیا نیوز کے اینکر پرسن کامران شاہد کے پروگرام آن دی فرنٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو دوران پروگرام شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء مصدق ملک پر الزام لگایا کہ وہ دبئی میں شاہی خاندان کے ڈاکٹر تھے۔ جس پر مصدق ملک نے کہا کہ وہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہی نہیں ہیں بلکہ پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہیں۔

مصدق ملک اور فیصل واوڈا کے درمیان سیاسی ٹکرار جاری تھی کہ فیصل واوڈا نے مصدق ملک کی بات کو ذاتی حملہ تصور کیا ۔ ایک جواب میں فیصل واوڈا نے مصدق ملک کو کہا کہ آپ بتائیں کہ آپ مشرف کے دور میں کئیر ٹیکر وزیر بنے۔ انہیں فوراً ٹوکتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ آپ کو کس نے بتایا کہ میں مشرف کے دور میں وزیر رہا ہوں کیا آپ کےگھر والوں نے آپ کو یہ بتایا ہے؟ اس جواب پر فیصل واوڈا نے مصدق ملک کو سوال کیا کہ آپ بتائیں کہ کیا مشرف کے دور میں آپ دبئی کی رائل فیملی کے ڈاکٹر بن کر بھیجے گئے جس پر مصدق ملک نے کہا کہ میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر نہیں ہوں اور نہ ہی میں کبھی دبئی میں قیام پزیر رہا ہوں۔

مصدق ملک نے کہا کہ آپ کون سے دنیا میں رہتے ہیں۔ فیصل واوڈا نے دوبارہ بات دہرائی تو مصدق ملک نے وہی جواب دہرایا جس پر اینکر پرسن کامران شاہد نے فیصل واوڈا کو کہا کہ مصدق ملک ایم بی بی ایس نہیں بلکہ پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہیں۔

اس صورت حال میں فیصل واوڈا کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے بات تبدیل کرنے کی کوشش تاہم مصدق ملک نے انہیں مخاطب ہو کر کہا کہ اپنے اندر سچ سننے کا حوصلہ پیدا کریں آپ لوگ ایسی ہی بے بنیاد باتوں پر چور چور کا رٹا ہوا سبق پڑھتے ہیں۔

https://twitter.com/reema_omer/status/1339297440009216001
مزیدخبریں