سعودی عرب کو ڈالروں کی واپسی جاری: پاکستان نے مبینہ طور پر چین کی مدد سے ایک ارب ڈالر اور واپس کر دیا

12:02 PM, 17 Dec, 2020

نیا دور

پاکستان نے سعودی عرب سے شرائط پر لیے گئے قرض میں سے مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دیے۔


ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو 3 ارب ڈالر قرض میں سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط واپس کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر جنوری میں ادا کر دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چین کی مدد سے سعودی عرب کو قرض کی رقم واپس کی۔ 


یاد رہے کہ سعودی عرب کو ان ڈالروں کی واپسی کا عمل وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کے کشمیر کے معاملے پر سعودی کردار پر تنقید کے بعد سے شروع ہوا ہے۔
مزیدخبریں