تفصیل کے مطابق کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کا خطرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس سے مقابلہ حسن مس ورلڈ 2021ء کا فائنل بھی متاثر ہوا ہے اور 23 مدمقابل کے ٹیسٹ مثبت پائے جانے کے بعد گرینڈ فائنل ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بھارت کے مانسا وارانسی سمیت کل 23 حسینائیں کورونا سے متاثر ہیں۔
مس ورلڈ 2021ء کا فائنل پورٹو ریکو کے جوز میگوئل ایگریلوٹ کولیزیم میں ہونا تھا لیکن اس کو ملتوی کرنے کا اعلان تقریب سے چند گھنٹے قبل کر دیا گیا ہے۔
کورونا کی وجہ سے اب یہ فائنل بعد میں منعقد ہوگا۔ مس ورلڈ مقابلے کے منتظمین کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس میں عملے کی جانب سے شرکا کی حفاظت کا حوالہ دیتے ہوئے فائنل ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق، شرکا کو پورٹو ریکو میں الگ تھلگ کر دیا گیا ہے، جہاں یہ فائنل منعقد ہونا تھا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 97 میں سے 23 امیدوار کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ عملے کے کچھ ارکان کے بھی متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔
بھارت کا مانسا وارانسی بھی کورونا متاثرین میں شامل ہے۔ جس نے مس انڈیا ورلڈ 2020ء کا خطاب جیتا تھا اور بین الاقوامی مقابلہ حسن مس ورلڈ 2021ء میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہے۔
مس انڈیا آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم یقین نہیں کر سکتے کہ مانسا وارانسی اپنی محنت اور لگن کے باوجود عالمی سطح پر اپنی شان نہیں بکھیر سکے گیں۔ تاہم ان کی حفاظت ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔