بھارت سے آنیوالے ہندو یاتری چکوال کے قریب کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ ہندو یاتریوں کی سیکیورٹی، رہائش اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام انتطامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
مرکزی تقریب 19 دسمبر بروز اتوار کو ہوگی جس میں مختلف سیاسی اور مذہبی رہنمائوں سمیت پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری بھی شریک ہوگی۔
https://twitter.com/PakinIndia/status/1470722700150652929?s=20
پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی نے بھارتی ہندویاتریوں کو 17 سے 23 دسمبرتک کا ویزا جاری کیا ہے۔ بھارتی ہندو یاتری 23 دسمبر کو واہگہ بارڈرکے راستے ہی واپس جائیں گے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 136 یاتریوں کو 4 سے 15 دسمبر تک سندھ میں “شیو اوتاری ستگورو سنت شادارام صاحب” کے 313 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے ویزے جاری کیے تھے۔
اس کے علاوہ رواں سال نومبر میں پاکستان ہائی کمیشن نے بابا گرو نانک کے 552 ویں یوم پیدائش پر تقریباً 3000 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے تھے۔