مسلم لیگ ن کے 106 ارکان پنجاب اسمبلی رانا مشہود کے گھر اکٹھے ہوئے ۔ لیگی ارکان نے سپیکر محمد سبطین خان، ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلی پنجاب تینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر دیئے۔تحاریک پر ن لیگ کے علاوہ پیپلزپارٹی کےارکان نے بھی پر دستخط کردئیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک آج ہی جمع کروائی جائے گی جس کے بعد اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ کھٹائی میں پڑ جائے گا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی بچانے کے لئے پی ڈی ایم اور پرویز الٰہی کے بیک ڈور رابطے بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب اسمبلیوں کی تحلیل کے لئے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اپنے بیٹوں مونس اور حسین کے ساتھ چند گھنٹے قبل (ہفتے کی سہ پہر) لاہور کے زمان پارک میں چئیرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پہنچے۔
ملاقات میں سیاسی امور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
https://twitter.com/nayadaurpk/status/1604085419284393984?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1604085419284393984%7Ctwgr%5E9596c4a0afd8123644460a8d53046ea20c88eeb5%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.thefridaytimes.com%2F2022%2F12%2F17%2Fdeveloping-punjab-opposition-readies-no-confidence-motion-against-cm-pervez-elahi%2F
یاد رہے کہ اس سے قبل چوہدری پرویز الٰہی نے راولپنڈی میں ایک اہم شخصیت سے ملاقات کی ہے اور ذرائع کے مطابق ملاقات میں ان کو یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ان کو بحفاظت اس گرداب سے باہر نکال لیا جائے گا جس میں پاکستان تحریک انصاف بُری طرح پھنس چکی ہے۔