عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔ پی ایم ایل این کا عدم اعتماد کا اقدام | بلاول امریکہ میں | پی ٹی آئی ق کی آپس کی لڑائی

07:38 PM, 17 Dec, 2022

نیا دور
پرویز الہیٰ فوری طور پر اسمبلی تحلیل کرنے کے حق میں نہیں تھے، وہ ترقیاتی منصوبے مکمل کرنا چاہ رہے تھے۔ مونس الہیٰ ڈر رہے تھے کہ اگر ہم حکومت سے نکلتے ہیں تو ہمارے خلاف مقدمے بنائے جائیں گے۔ انہوں نے آخری وقت تک عمران خان کو منانےکی کوشش کی، احمد ولید

آج چودھریوں کا دن تھا، آخرکار انہوں نے واضح فیصلہ لے لیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ جائیں گے۔ مجھے یہ لگ رہا تھا کہ چودھری چاہ رہے تھے کہ وہ کچھ ٹائم بھی لیں مگر عمران خان کیساتھ بھی رہیں، ضیغم خان

صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا عمران خان کے پاس کوئی جواز نہیں ہے۔ عدالت میں یہ دلیل سامنے آئے گی کہ عمران خان نے محض مرکز میں کرسی حاصل کرنے کے لیے دو صوبوں کے عوام کو نمائندگی کے حق سے محروم کر دیا، مرتضی سولنگی

پرویز الہیٰ اسمبلی تحلیل کر بھی دیتے ہیں تو ان کا فیصلہ عدالت میں چیلنج ہو سکتا ہے اور ماضی میں بھی عدالتوں نے تحلیل ہو چکی اسمبلیوں کو بحال کیا ہے۔ اسمبلیاں ٹوٹ جانا اتنا آسان نہیں اور نہ ہی فوری طور پر اگلا الیکشن ہو جانا اتنا آسان ہے، نادیہ نقی
مزیدخبریں