نامعلوم افراد نے ہندوؤں کے مقدس اوراق جلادیے

07:42 AM, 17 Feb, 2019

نیا دور
سندھ کے ضلع خیرپور میں نامعلوم افراد نے مندر کے اندر داخل ہوکر ہندوؤں کے مقدس اوراق کو آگ لگادی جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے.

* رواں ماہ سندھ میں ایک ہندو مندر پر حملہ کیا گیا

* شام سندر شیو منڈلی مندر

* کمب، خیرپور کے ایک ہندو آبادی والے محلے میں واقع ہے

* وزیر اعظم عمران خان نے اس حملے کا نوٹس لیا ہے

* اور اس کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے

* ہندو برادری کے لوگ چاہتے ہیں کہ لوگوں کو یہ ضرور علم ہو

* کہ آگ حادثاتی طور پر نہیں لگی، یہ ایک پرتشدد کاروائی تھی

* مندر میں موجود بت اور ہندوؤں کی مقدس کتابیں جل گئیں

* ان کتب میں بھگوت گیتا اور گرو گرنتھ صاحب شامل تھیں

* وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مقدس مذہبی کتب جلانا اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے

* اس علاقے میں مقیم ہندو زیادہ تر کاروباری لوگ ہیں

* انہوں نے احتجاج کے طور پر اپنی دکانیں بند رکھیں

* اخباری رپورٹس کے مطابق ہندو اس بات پر افسردہ تھے

* کہ اس حملے کے بعد ان کی حمایت میں کوئی آگے نہیں آیا

* ارد گرد کے شہروں سے ہندو تاجر ضرور آگے آئے

* مگر کمب کی زیادہ تر مسلمان آبادی نے اظہارِ یکجہتی تک نہیں کیا

* تاریخی طور پر، سندھ کے شمالی علاقوں میں ہندوؤں کے ساتھ اچھا سلوک روا نہیں رکھا جاتا

* ہندوؤں کے اغوا کیے جانے، اور لڑکیوں کو زبردستی مسلمان بنانے سمیت

* ہندو برادری کے خلاف امتیازی برتاؤ کیے جانے کی خبریں عام ہیں

* لیکن ایک اقلیتی برادری کے مذہبی مقام پر اس حملے کا

* نہ صرف اعلیٰ سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے بلکہ ذمہ داروں کو سزا بھی ملنی چاہیے

https://youtu.be/Fsm-Vhmru4k
مزیدخبریں