جج صاحبان یا تو ٹیکنالوجی سے متعلق کیسز نہ سنیں یا پھر کچھ وقت کسی یونیورسٹی میں لگائیں: فواد چوہدری کا عدلیہ کو مشورہ

11:07 AM, 17 Feb, 2021

نیا دور
راولپنڈی میں نجی یونیورسٹی کی انٹرنیشنل میڈیاکانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ججز سے ہاتھ جوڑکرکہتا ہوں ڈیجیٹل میڈیاکےکیس نہ سناکریں یا کچھ وقت کسی یونیورسٹی میں لگالیں،  ہماری ٹیکنالوجی کو عدالتوں کی وجہ سے دھچکا لگا، 2014 کے عدالتی فیصلوں کے باعث ڈیجیٹل کمپنیوں سے ہمارا تعلق خراب ہوا جب کہ  پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی لگادی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب تک ریاستی پالیسیاں نہیں بدلیں گے اس وقت تک ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی، سیاسی اور معاشی آزادی انسان کی زندگی بناتی ہے، کام وہ کریں جو آپ پسند کریں، جسے پڑھنے کا شوق ہے وہ پڑھیں اور جسے ویڈیو کا شوق ہے ویڈیو کھیلیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ وہ دور گئے کہ پڑھو گے لکھو گے بنو گے نواب، آج تو 20 سال کا شخص ارب پتی بن جاتا ہے۔

مزیدخبریں