شادی کے بغیر حاملہ ہونے پر معروف بالی ووڈ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

02:46 PM, 17 Jan, 2020

نیا دور

کالکی کوچلن بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے چیٹ شو عشق ایف ایم میں پہنچی تھیں ۔ اس دوران انہوں نے اپنی زندگی سے وابستہ ہر پہلو پر کھل کر بات کی ۔


بالی ووڈ انڈسٹری میں شاندار اداکاری اور بے باکی کیلئے مشہور اداکارہ کالکی کوچلن ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ کالکی نے گزشتہ سال کے آخر میں ہی حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا ۔ وہ  اس بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔

وہیں ان کے اس فیصلے پر کئی سوالات بھی اٹھے۔ اداکارہ کا شادی کے بغیر ماں بننا یوں تو بالی ووڈ میں کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن اس میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  کالکی پر بھی ایسے ہی کئی سوالات اٹھے۔ حالانکہ وہ ان سوالات سے گھبراتی نہیں ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے سبھی سوالات کا بڑی بے باکی سے جواب دیا ہے ۔

کالکی بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے چیٹ شو عشق ایف ایم میں پہنچی تھیں۔ اس دوران انہوں نے اپنی زندگی سے وابستہ ہر پہلو پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے اپنے حمل سے لے کر بوائے فرینڈ اور سابق شوہر انوراگ کشیپ سے متعلق بھی گفتگو کی ۔ جب کرینہ کپور نے ان سے سوال کیا کہ شادی کے بغیر ماں بننے پر ان پر کئی سوالات اٹھے ہیں، تو اس کا سامنا کیسے کیا؟ اس کے جواب میں کالکی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میرے پاس ایک سپر پاور ہے کہ میں اپنا فون سوئچ آف کر دیتی ہوں اور کافی وقت تک سوشل میڈیا سے دور رہتی ہوں۔ میں اپنے پوسٹ پر تبصرے نہیں پڑھتی ہوں۔



کالکی نے یہ بھی بتایا کہ حمل کی خبر سن کر ان کے بوائے فرینڈ سب سے زیادہ خوش ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دو تین دن اس کو قبول کرنے کیلئے لیا، لیکن جیسے ہی میرے پارٹنر کو پتہ چلا تو وہ بہت خوش ہوا اور بچے کیلئے فورا تیار ہوگیا ۔



مزیدخبریں