الیکشن کمیشن نے 150 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

12:44 PM, 17 Jan, 2022

نیا دور
اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرنے پر150سے زائد ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 150 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی ۔اراکین کی رکنیت گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی۔

رکنیت معطل ہونے والوں میں وفاقی وزرا نور الحق قادری، فرخ حبیب، حماد اظہر اور شفقت محمود بھی شامل ہیں جبکہ فہمیدہ مرزا ، اور عامر لیاقت کی رکنیت اثاثے جمع نہ کروانے پر معطل کر دی گئی ہے۔

رکنیت معطل ہونے والے دیگر اراکین میں راجہ ریاض،صداقت عباسی ،خالد مقبول صدیقی کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

اثاثے جمع نہ کروانے پر قومی اسمبلی کے 36،سینیٹ 3 اور پنجاب اسمبلی کے 69 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اویس لغاری کی رکنیت معطل کی گئی ہے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 21 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے سردار یار محمد رند کی رکنیت معطل کی گئی ہے ،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ معطل اراکین اسمبلی اور سینیٹ اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے،معطل اراکین کسی بھی قسم کی قانون سازی میں بھی شریک نہیں ہوں گے۔



مزیدخبریں