معرکۂ حق ڈرامہ تھا، مودی چاہتا تو دو منٹ میں پاکستان کو فکس کر دیتا: نورین نیازی ویڈیو لیک

نورین خان نے دعویٰ کیا کہ مودی ایک سپرپاور ہے اور ٹرمپ کو لفٹ نہیں کرواتا۔ "ٹرمپ کو مودی لفٹ نہیں کرواتا، ٹرمپ چاہتا ہے مودی میرے نیچے لگے۔ مودی خود سپر پاور بن گیا، وہ روس کے ساتھ لگ گیا"

07:52 PM, 17 Jul, 2026

نیوز ڈیسک

"مودی چاہتا تو ان کو دو منٹ میں فکس کر دیتا۔ معرکۂ حق مودی کے ساتھ مل کر انہوں نے ڈرامہ کیا تھا۔" یہ کہنا ہے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کا جنہوں نے چند ہفتے قبل ایک انٹرویو میں یہ گفتگو کی اور اس کا یہ کلپ جو اصل پاڈکاسٹ سے نکال دیا گیا تھا، 17 جولائی کو اچانک سوشل میڈیا پر سامنے آ گیا۔

اس انٹرویو میں نورین نیازی نے کہا کہ مودی چاہتا تو ان کو فکس کر دیتا۔ "مودی رکا کیوں تھا؟ ڈر گیا تھا؟ اتنا بڑا ملک ہے، وہ ذرا ملک تو دیکھو۔ اسرائیل پیچھے تھا"۔

اس موقع پر اینکر نے سوال کیا کہ کیا اسرائیل پاکستان کے پیچھے تھا؟ اس پر نورین نیازی کا جواب تھا کہ انہوں نے اسرائیل کو پاکستان سے تسلیم کروانا تھا، یہ تو ایران کا فساد مچ گیا۔ "دبئی وغیرہ نے کر لیا نا؟ ابھی پاکستان کی باری آ رہی تھی۔"

نورین نیازی نے مزید کہا کہ "یہ جو امریکہ میں "ابراہم اکارڈ" کر رہے تھے نا، ان سے وہی کروانا تھا ٹرمپ نے۔ ٹرمپ کیوں ان کی تعریفیں کرتا ہے؟ تمہارا خیال ہے ٹرمپ کو یہ اچھے لگتے ہیں؟ ٹرمپ تو اپنے ملک میں ایک وحشی سا آدمی ہے۔ ٹرمپ اپنے ملک میں ہلا ہوا ہے، لوگ اس کے خلاف ہیں۔ ٹرمپ کی اپنی کرسی نہیں ہے۔ تو انہوں نے ابراہم اکارڈ کروانا تھا۔"

عمران خان کی ہمشیرہ نے مزید الزام لگایا کہ اسرائیل پاکستان سے مل چکا تھا، اسرائیلی پاکستانیوں سے مل رہے تھے تو انہوں نے یہ کروایا پاکستانی فوج کو عزت دلوانے کے لئے۔

یہاں انہوں نے واضح کیا کہ یہ سب وہ اپنے پاس سے بنا رہی ہیں، ان کے پاس کوئی اطلاع موجود نہیں ہے۔ "یہ مجھے کسی نے نہیں بتایا، میرے اپنے دماغ کی بات ہے"۔

نورین خان نے دعویٰ کیا کہ مودی ایک سپرپاور ہے اور ٹرمپ کو لفٹ نہیں کرواتا۔ "ٹرمپ کو مودی لفٹ نہیں کرواتا، ٹرمپ چاہتا ہے مودی میرے نیچے لگے۔ مودی خود سپر پاور بن گیا، وہ روس کے ساتھ لگ گیا"

واضح رہے کہ گذشتہ برس 7 مئی کو بھی بھارت اور پاکستان کی جنگ کے دوران عمران خان کی دوسری ہمشیرہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ "فکس میچ" ہے۔ جب کہ نورین نیازی کا کہنا ہے کہ مودی چاہتا تو پاکستان کو "فکس" کر دیتا۔

مزیدخبریں