فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ دیکھنا ہوگا پی ٹی وی ایچ ڈی ٹیکنالوجی پر کیوں نہیں جاسکا، ہم نےیہ میسج بھی نہیں دیاتھاکہ وزیراعظم کی تقریرسوا9بجےنشرکی جائیگی، ذرائع سے غلط خبر نشر کر دی جاتی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم وزیراعظم کے خطاب کو اس دن نہیں چلانا چاہتے تھے، ہم نے میڈیا پر نہیں دیا تھا کہ وزیراعظم کا خطاب سوا نو بجے چلے گا، مگر جب ٹی وی پر چلا کہ سوا نو بجے وزیراعظم کا خطاب ہوگا تو وزیراعظم نے حکم دیا خطاب آج ہی نشر کیا جائے، ورنہ ہم رات کے اندھیرے میں وزیراعظم کا خطاب نہ چلاتے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جو دینی بات کی اس میں وہ الفاظ کا چناوٴ ٹھیک نہیں کرسکے، وہ بات قرآن و حدیث سے باہر نہیں تھی، الفاظ کے چناوٴ میں غلطی ہوسکتی ہے،اس متعلق زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے سمیع ابراہیم کو فون کیا اور مذمت بھی کی ہے، وزیراعظم نے فواد چودھری کو بلایا ہے، آپ کو پتہ ہے جب لیڈر بلاتا ہےتو کیا ہوتا ہے