پاکستان میں کرونا کی وبا بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 5839 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 136 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک دن میں ہلاکتوں کی یہ تعداد اب تک سب سے زیادہ ہے۔ ملک میں اب ہلاکتیں 3000 کے قریب جا پہنچیں ہیں۔
دوسری جانب پنجاب اب تک کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ نظر آرہا ہے۔ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2361 نئے متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ ایک دن میں ریکارڈ 68 اموات ہوئی ہے۔
صوبے میں مزید 68 اموات کے بعد کرونا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1149 ہوگئی ہے۔
ملک میں اس سب کے دوران 2047 افراد اس مرض سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔