کویت ٹائمز کی خبر کے مطابق قومی اسمبلی کے 50 میں سے 30 ارکان پارلیمنٹ نے اپنے دستخطوں سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بھارت میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر پولیس کارروائی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ کویت کی انگریزی نیوز ویب سائٹ عرب ٹائمز نے بھی اس خبر کو نمایاں کیا ہے۔
https://twitter.com/MJALSHRIKA/status/1536257253195513856?s=20&t=ThGBvIt68sWZ67d1HZMBRw
عرب ٹائمز نے لکھا، " 30 اراکین پارلیمنٹ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس پر اپنے اعتراضات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان ارکان پارلیمنٹ نے کویت اور دیگر اسلامی ممالک سے انڈین حکومت پر سیاسی، سفارتی اور اقتصادی دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کے پرامن احتجاج کی حمایت کی جانی چاہیے۔ 30 قانون سازوں کی جانب سے بات کرتے ہوئے رکن پارلیمان اسامہ الصحین نے کہا کہ اگر یہ بیان تمام قانون سازوں کی طرف سے جاری کیا جاتا تو اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا جاتا۔ کویت انسٹی ٹیوٹ اور لیگل سٹڈیز کے اراکین نے ان 30 اراکین پارلیمنٹ کے دستخط شدہ خط کو ٹویٹ کیا ہے۔
https://twitter.com/MJALSHRIKA/status/1537421979128586245?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1537421979128586245%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Fhindi%2Findia-61836312
کویت ٹائمز نے لکھا ہے کہ سوشل میڈیا پر تمام عرب ممالک سے ہندوتوا کے حامیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جہاں تقریباً 80 لاکھ ہندوستانی رہتے اور کام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا پیغمبر اسلام کی توہین کے بدلے کے طور پر کیا جانا چاہیے۔
تیس ارکان پارلیمنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ کویت کی قومی اسمبلی کے ارکان انڈین حکومت، حکمران پارٹی اور میڈیا والوں کی جانب سے پیغمبر اسلام کی توہین کو مسترد اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف پولیس کارروائی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
https://twitter.com/ajmubasher/status/1536698797581119491?s=20&t=ThGBvIt68sWZ67d1HZMBRw
قبل ازیں کویت کی وزارت خارجہ نے ہندوستانی سفیر کو طلب کرکے سرکاری احتجاجی مراسلہ پیش کیا تھا۔ کویت کے معاون خارجہ سیکرٹری برائے ایشیا امور نے اس خط میں نوپور شرما اور نوین جندال کے تبصروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مذمت کی ہے۔
https://twitter.com/MJALSHRIKA/status/1536391490129248256?s=20&t=ThGBvIt68sWZ67d1HZMBRw