ملتان کے ڈاکٹر میاں بیوی نے نلتر جھیل میں ڈوبنے والے لڑکے کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

03:28 PM, 17 Jun, 2022

نیا دور
ملتان سے گلگت بلتستان کی سیر کرنے کیلئے آئے ڈاکٹر جوڑے نے نلتر جھیل میں ڈوبنے والے لڑکے کی جان بچا لی۔ تاہم دوسرا نوجوان جانبر نہ ہو سکا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے انسانی جان بچانے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان نشتر ہسپتال کی ڈاکٹر قراۃ العين ہاشمی اور ان کے خاوند ڈاکٹر اسرار سیاحت کیلئے نلتر جھیل آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے ديکھا کہ ايک نوجوان تيز لہروں کی وجہ سے نہانے کے دوران گہرے پانی میں ڈوب رہا ہے۔

وہاں موجود دیگر لوگوں نے اس نوجوان کو جھیل سے نکالا تو اس کی حالت بہت خراب تھی اور سانس بند ہو چکی تھی۔ ڈاکٹر اسرار اور لیڈی ڈاکٹر قراۃ العین فوری طور پر مدد کو آگے آئے اور مل کر بچے کی جان بچائی۔

https://twitter.com/ShakirAwan88/status/1537717984126443521?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1537717984126443521%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2022-06-17%2Fnews-3171986.html

لیڈی ڈاکٹر سی پی آر تھیراپی کے تحت بچے پر دباؤ ديتی رہيں جبکہ ان کے شوہر بچے کو سانس دے کر اس کی سانس بحال کرنے کی کوشش کرتے رہے، جس سے کچھ دیر بعد بچے کی سانس بحال ہوگئی۔

واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین ملک بھر سے ڈاکٹرز میاں بیوی کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ دو سے تین روز قبل گلگت بلتستان کی وادی نلتر میں‌ اس وقت پیش آیا جب بچہ بکریاں‌ چراتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے اہلخانہ قریب کھڑے رو رہے ہیں جبکہ خاتون بچے بچاتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ہمت کرو بیٹھا سانس لو۔

رپورٹس کے ملتان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر قرۃ العین کینسر سپیشلسٹ ہیں ان کے شوہر اسرار ملتان کے نجی ریڈیو چینل میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر قرۃ العین کا بتانا ہے کہ بچہ اب خیریت سے ہے جبکہ ایک اور بچہ بھی ڈوبا تھا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

https://twitter.com/AHSQureshiPTI/status/1537714582885748737?s=20&t=p4KlD0L9arZrkh3qIEF2sQ

سوشل میڈیا پر خاتون کے احسن اقدام کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے ان کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

ایک صارف نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سے آئی ہوئی سیاح لیڈی ڈاکٹر قرۃ العین ہاشمی اور اُن کے شوہر نے نلتر جھیل میں ڈوبنے والے بچے کی جان بچائی۔ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ اللہ کریم ان ہیروز کو اجر عظیم عطا کرے آمین۔

ایک صارف نے کہا کہ نوجوان کی جان بچانے پر جوڑے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کو اعلی سول ایوارڈ دینا چاہیے اور ہمیں بھی ایسی ٹریننگ ضرور لینی چاہیے۔
مزیدخبریں