اب حکومت کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریض کے پیش نظر ایک اور انتہائی فیصلہ کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ اور وہ ہے کرونا کے حوالے سے نا فذ دفعہ نمبر 144 کے موثر نفاذ کے لئے فوج کی تعیناتی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے کرونا کے حوالے سے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ حکومتی فیصلوں اور احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا جس کے لئے فوج کو بلانا ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے بڑھنے کے خدشات موجود ہیں اور ایسے میں پاک فوج کی خدمات لینے کی سفارش کی جاتی ہے۔
جبکہ پنجاب کے بڑے تین اسپتالوں کا کنٹرول پاک فوج کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ اجلاس میں سفارش کی گئی ہے کہ پنجاب کے اہم مقامات پر پاک فوج کے جوانوں کو تعینات کیا جائے تاکہ دفعہ 144 پر ہر صورت عملدرآمد ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کو طلب کرنے اور اسپتالوں کی مانیٹرنگ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعلی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔