سپین: تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو قومیانے کے احکامات جاری

11:37 AM, 17 Mar, 2020

نیا دور
کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور دنیا اس وائرس کے خوف سے سہم چکی ہے۔ ایسے میں سپین کی حکومت نے اپنے ملک کو مکمل طور پر لاک ڈاون کا فیصلہ کیا۔ تاہم اس لاک ڈاون سے قبل حکومت نے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو قومیانے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ جس کے بعد اب ملک بھر کے ہسپتال حکومتی تحویل اور انتظام میں چلیں گے۔

سپین میں اب تک 342 ہلاکتیں ہوچکیں ہیں جبکہ نو ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہیں۔
مزیدخبریں