کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘ کا سلوگن اب استعمال نہیں کیا جائے، نوٹیفکیشن

02:48 PM, 17 Mar, 2021

نیا دور

عالمی وبائی مرض کورونا وائرس سے متعلق سلوگن بدلنے کا نوٹیفکیشن وزارت مذہبی امور نے جاری کردیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق ’کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘ کا سلوگن اب استعمال نہیں کیا جائے گا۔


وزارت مذہبی امور نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ اب سے ’کورونا وبا ہے، احتیاط جس کی شفا ہے‘ کا نعرہ استعمال کیا جائے گا۔


وفاقی کابینہ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر کورونا وائرس سے متعلق نعرہ تبدیل کیا جس سے متعلق وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


وزارت مذہبی امور نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا کہ ’کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا‘ کے استعمال سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں