امریکہ کو ایک مضبوط وفاقی ریاست یعنی ریاست ہا ئے متحد ہ امریکہ بنانے میں کئی اقوام ، مذاہب، مسالک، فرقوں اور گروہوں نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ سیا ہ فام امریکیوں کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیائی باشندوں نے بھی امریکہ کو ایک آزاد خود مختار، مضبوط اور متحر ک ریاست بنانے میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔
دوسری جانب دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ امریکی وفاق کو مضبوط بنا نے میں امریکی آ ئین ،بنیادی حقوق سے متعلقہ پہلے 10 آئینی ترامیم اور پھر 19 ویں ترمیم جس نے خواتین کو بھی ووٹ کا حق دیا کئی روایات ، سیاسی جماعتوں اور عدالتی تشر یحا ت نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علا وہ کئی معروف تاریخی و آئینی ، ماہر ین و صدور، جارج شنگٹن ،جیمس میڈ یسن ،الیگزنڈر ہیملٹن، بینجمن فر ینفکن ، ابراہام لنکن ،آئزن ہاور،روزولیٹ ، جان ایف کینیڈی ، ریگن و جارج ڈبلیو بش، کلنٹن اور کئی اہم شخصیات کا کردار انتہائی اہم ہے ۔یوں اگر دیکھا جائے تو موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنے غیرروایتی فیصلوں اور اقدامات کی بدولت ان دنوں بین الاقوامی میڈیا ا وہ مبصرین کے درمیان موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم ترین تقرریوں میں وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان کے علاوہ بھارتی نژاد کیش پٹیل کی بحیثیت ایف بی آئی ڈائریکٹر بھی ایک اہم فیصلہ ہے، مبصرین کے مطابق کیش پٹیل کی فرم نے ہی ڈونلڈ ٹر مپ کو” سب سے پہلے امریکہ“ جیسا کامیاب انتخابی نعرہ دیا اور اس کے بدلے لاکھو ں ڈالر بھی وصول کیے ۔ یار ہے امر یکی سینٹ نے 21 فروری کو کیش پٹیل کی بحیثیت ڈائر یکٹر ایف بی آئی کی تقرری کی منظوری دی ۔ کیش پٹیل ایف بی آئی کے نویں ڈائریکٹر کی حیثیت سےاپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ کیش پٹیل نے اپنی ہندو روایا ت کو مد نظر مطابق رکھتے ہوئےگیتا پر ہاتھ رکھ کر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا پھر اپنی والدہ کے حضور بھی سجدہ بسجود ہوئے ۔یاد رہے کیش پٹیل صاحب ایف بی آئی کے اندر اور باہر بہت سے لوگوں کے احتساب کا عندیہ بھی دے چکے ہیں ۔
اپنی تقریر کے فوری بعد کیش پٹیل نے صدر ڈونلڈ ٹر مپ اور اٹارنی جنرل کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ جناب کیش پیٹل کی تقرری بحثیت ایف بی آئی ڈائر یکٹر 10 سال کے لیے عمل میں لائی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیش پیٹل کو کر سٹوفر رے کی جگہ پر اہم ترین ذمہ داریاں سونپی ہیں۔
کیش پیٹل ممتاز امریکی حلقوں میں ایک ماہر وکیل ، ممتاز تفتیش کار اور ایک اہم سماجی کارکن کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں ۔ یاد رہے کیش پٹیل کا تعلق نیو یارک سے ہے اور وہ ایف بی آئی کے پہلے ایشیائی ڈائر یکٹر نامزد کیے گئے ہیں۔ کیش پٹیل نے اپنی عملی زندگی کا آغاز نیو یارک سے بطوراٹارنی جنرل کیا تھا ،اور کئی اہم دیوانی وفو جداری انتہا ئی پچیدہ مقدمات کی بھی پیروی کرچکے ہیں ۔یا د رہے ”سب سے پہلے امریکہ“ کا نعرہ بھی کیش پٹیل نے امریکی صدر ڈونلڈٹر مپ کو دیا اور اس کے بد لے بھاری معاوضہ بھی وصول کیا ۔2 ریپبلکن ارکان اورڈیمو کریٹس کے تحفظات کے باوجود کیش پٹیل 49 کے مقابلے میں 51 ووٹوں سے سینٹ کی منظوری حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔
یاد رہے یہ تقرری 10 سال کے لیے کی گئی ہے تاکہ ایف بی آئی کے ڈائر یکٹر کے کردار کو ہمیشہ غیر سیاسی رکھا جا ئے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ کے پہلے دور صدرات میں کیش پٹیل ڈائر یکٹر نیشنل انٹیلی جنس اور پھر سابق امریکی وزیر دفاع کے چیف آف سٹاف کی اہم تر ین ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔ اس کے علا وہ جناب کیش پٹیل صاحب انسد اد دہشت گردی کے سینئر ڈائر یکٹر کے طور پر بھی اہم ذمہ داریاں نہایت احسن انداز سے نبھا چکے ہیں ۔ آپ ایوان کی سلیکٹ کمیٹی میں بھی اہم ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں ۔
کیش پٹیل نے یونیورسٹی آف رچ منڈسے گر یجویشن کے بعد نیویارک سے قانون میں گر یجویشن کیا پھر بر طانیہ سے ”یونیورسٹی کالج لندن“ سے بین الاقوامی قانون کی تعلیم بھی حاصل کی ہے ۔ سیاسی مبصرین کیش پٹیل کی اہم عہدے پر تقرری کو غیر معمولی قرار دے رہے ہیں ۔بعض سیاسی ناقدین کیش پٹیل اور کئی بھارتی نژاد امریکیوں کی اہم سیاسی عہد وں پر تقرری کو امریکی سیاست میں با لو اسطہ یا بلا واسطہ امریکی ایوانوں اور سیاسی افق پر بھارتی اثر رسوخ سے بھی تعبیر کر تے ہوئے دکھا ئی دیتے ہیں ،بعض سیاسی مفکرین کے مطابق امریکی سیاست اور امریکی ایوانوں میں انتہا ئی با اثر یہودی لابی کے بعد اب شاید بھارتی لا بی انتہا ئی سرگرم دکھا ئی دیتی ہے۔
دوسری جانب بعض سیاسی مفکرین مودی اور ٹرمپ کے درمیان بڑی دفاعی ڈیل کو امریکہ میں بھارتی لابی کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں ۔مفکرین کے مطابق یہ آئندہ آنے والا وقت ہی طے کر ے گا کہ کیش پٹیل جیسے بھارتی نثراد امریکی کس طرح سے نئے غیر روایتی امریکی حکومت کے فیصلوں کو متا ثر کر تے ہیں ۔یقیناً اس سلسلے میں جناب کیش پٹیل کو کئی اہم چیلنجز کا بھی سامنا ہو گا ۔
اب دیکھنا یہ ہو گا کہ” نیا امریکی خواب جینے والے“ اور صدر ٹر مپ کو” سب سے پہلے امریکہ“ کا کامیا ب انتخابی نعرہ دینے والے کیش پٹیل اور کئی اہم غیر روایتی تقرریوں کے خارجہ محاذ پر بھی امریکہ کو نئے چیلنجز سے ہمکنار ہو نے میں مدد دے سکیں گے یا نہیں ۔