عید پر فلموں کی جنگ: دھرندر 2 کا عالمی مقابلہ، پاکستان میں فہد مصطفیٰ کی بازی؟

"دھرندر 2" پورے ہندوستان اور دنیا بھر کے 7000 سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ "دھرندر 1" نے چند ماہ قبل ہی بلاک بسٹر کامیابی حاصل کی تھی۔ مصنف و ہدایتکار آدتیہ دہر بہت زیادہ پُراعتماد ہیں۔ "دھرندر 1" نے 1200 کروڑ کمائے تھے، جبکہ "دھرندر 2" سے بھی 1400 کروڑ تک کی امید ہے۔

10:49 PM, 17 Mar, 2026

حسنین جمیل

ہندوستان اور پاکستان میں بسنے والے 40 کروڑ سے زائد مسلمانوں کے عید کے تہوار کے لیے 3 فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔ اگر اردو، ہندی سمجھنے والے یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا کو بھی شامل کر لیا جائے تو یہ تعداد بہت زیادہ ہو جاتی ہے، کیونکہ ہندوستان کے تمام مذاہب کے لوگ بھی یہ فلمیں دیکھیں گے۔

"دھرندر 2" پورے ہندوستان اور دنیا بھر کے 7000 سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ "دھرندر 1" نے چند ماہ قبل ہی بلاک بسٹر کامیابی حاصل کی تھی۔ مصنف و ہدایتکار آدتیہ دہر بہت زیادہ پُراعتماد ہیں۔ "دھرندر 1" نے 1200 کروڑ کمائے تھے، جبکہ "دھرندر 2" سے بھی 1400 کروڑ تک کی امید ہے۔ کاسٹ میں رنویر سنگھ، سنجے دت، ارجن رام پال، راکیش بیدی اور مادھون شامل ہیں۔ تاہم، لوگوں کو "دھرندر 1" کے اکشے کھنہ کی کمی محسوس ہوگی۔

اگر پاکستانی سنیما کی بات کریں تو تین فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں۔ اے آر وائی فلمز کی اردو فلم "آگ لگی بستی میں" سب سے نمایاں ہے، جس کے مصنف و ہدایتکار بلال عاطف ہیں۔ کاسٹ میں سپر اسٹار فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان، جاوید شیخ اور تابش ہاشمی شامل ہیں، جو خود بھی اسٹار پاور رکھتے ہیں اور پہلی بار سنیما اسکرین پر نظر آ رہے ہیں۔

دوسری فلم ماضی کے سپر اسٹار شان کی پنجابی فلم "بلھا" ہے۔ شان کو دس سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے کہ کوئی سپر ہٹ فلم نہیں دے سکے، اس لیے ان کی توقعات اس فلم "بلھا" سے بہت زیادہ ہیں۔ اس کا اسکرپٹ ناصر ادیب نے لکھا ہے، جو مکالمے کا بادشاہ مانے جاتے ہیں۔ دیگر کاسٹ میں سیلم شیخ اور مونا لیزا شامل ہیں، جبکہ ہدایتکار شعیب خان ہیں۔

تیسری فلم ہدایتکار ندیم چیمہ کی اردو فلم "دہلی گیٹ" ہے۔ اس کی کاسٹ نئی ہے، صرف شمون عباسی ایک معروف نام ہیں۔ "دہلی گیٹ" کا ٹریلر اچھا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ ان تینوں فلموں کا بزنس کیسا رہتا ہے۔

اگر ہائپ کی بات کی جائے تو فہد مصطفیٰ کی "آگ لگی بستی میں" سب سے آگے ہے، جبکہ "بلھا" دوسرے نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں