اوگرا نے گیس کے نرخوں میں 47 فیصد اضافے کی سفارش کردی

04:28 PM, 17 May, 2019

نیا دور
اسلام آباد:  اوگرا نے آئندہ مالی سال کے لیے گیس کی قیمت میں 47 فیصد اضافے کی سفارش کردی ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر گیس کی اوسط قیمت میں 47 فیصد اور سوئی سدرن سسٹم پر گیس کی اوسط قیمت میں 28 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔

پنجاب اور کے پی کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 236 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ تجویز کیا گیا ہے جب کہ بلوچستان اور سندھ کے صارفین  کے لیے  159 روپے فی ایم ایام بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی پیٹرول کی قیمت میں بھی یکمشت 9 روپے اضافہ کیا گیا تھا، حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

9 روپے اضافے کے بعد پیٹرول کی موجودہ قیمت 108 روپے ہوگئی ہے۔

 




مزیدخبریں