عمر کوٹ: بیوہ خاتون شریمتی پاروتی کی قیمتی زمین پر قبضہ، صوبائی حکومت کا نوٹس

04:42 PM, 17 May, 2019

نیا دور
عمر کوٹ: صوبائی وزیر اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے عمر کو ٹ کے قریب بیوہ خاتون شریمتی پاروتی کی 60ایکڑ زرعی زمین پر بااثر افراد کی جانب سے مبینہ قبضے اور زمین سے آم، چیکو، زیتون اور لیموں سے تیار باغات تباہ کرنے اور ہتھیار کے زور پر گندم کی فصل لیجانے کا سخت نوٹس لے لیا۔

صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں، بااثر افرا د کے خلا ف سخت کا روائی کی جائے اور شریمتی پاورتی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

صو با ئی وزیر نے کہا کہ اس طرح کی کسی بھی اقدا م کو بر دا شت نہیں کیا جا سکتا، سندھ حکومت اقلیتی برادری کے جان و مال کی حفاظت کےلئے سخت اقدامات اٹھارہی ہے۔

ہری رام کشوری لا ل نے کہا کہ سپریم کو رٹ نے حال ہی میں اقلیتی برادری کی املاک پر قبضوں کے خلا ف سخت حکم جاری کیا ہے، اس لئے یہ عمل سپریم کو رٹ کے حکم کے بھی خلاف ہے۔

 

 
مزیدخبریں